اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پولنگ کے پیش نظر پڑوسی ملک سے متصل سرحد سیل - پولنگ

لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں پرامن اور منصفانہ طریقے سے پولنگ کرانے کے لئے اتر پردیش کے سدھارتھ، بلرام پور اور شراوستی اضلاع کی پڑوسی ملک نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد کو جمعہ کی رات مکمل طور سیل کر دیا گیا ہے ۔

پولنگ کے پیش نظر پڑوسی ملک سے متصل سرحد سیل

By

Published : May 11, 2019, 3:25 PM IST

سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد کو جوڑنے والے تمام کچے ،پکے راستے اور پگڈنڈیوں کے علاوہ ندیوں اور نالوں کی نگرانی کے لئے بھی بڑی تعداد میں سکیورٹی فورس کو تعینات کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سشستر سیما بل ( ایس ایس بی ) نے بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے ہیں۔ ڈاگ ا سکواڈکی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقومی سرحد کی نگرانی کے لئے سبھی سکیورٹی ایجنسیاں پوری طرح چوکس ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details