اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی کا قافلہ روکنے پرپولیس پر پتھراؤ، دو زخمی - رہنما

بی جے پی کے جلسے میں شرکت کرنے کے لیے جانے والی بی جے پی کی رہنما اور سابق آ ئی پی ایس بھارتی گھوش کے قافلہ کو مبینہ طور سے روکنے پر پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤ میں دوپولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

بی جے پی کی رہنما کا قافلہ روکنے پرپولیس پر پتھراؤ

By

Published : Jun 26, 2019, 1:22 PM IST


مدنی پور ضلع کے ہڑیاتھانہ علاقے میں بی جے پی کی رہنمابھارتی گھوش (سابق آئی پی ایس )بی بی جے پی کے جلسے میں شرکت کے لیے جا رہی تھی پولیس کی ایک ٹیم نے ان کے قافلے کوروک دیا۔

بھارتی گھوش کے قافلے کوروکے جانے پر بی جے پی کے کارکنان ناراض ہو گیے اور قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا۔پتھراؤ میں دوپولیس اہلکار زخمی ہو گیے۔

پولیس کاکہناہے کہ بی جے پی کی رہنما کے قافلے کوروکا نہیں کیا گیاتھا۔ ناکہ چینکنگ کے دوران ان کی گاڑی آئی تو اسے تھوڑی دیر کے لیےروکی گئی تھی۔بی جے پی کی رہنما کوناکہ چیکنگ کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس نے مزیدبتا یا کہ اس کے باوجود بی جے پی کی رہنما نے ون ڈیوٹی پولیس اہلکاروں سے بحث کی ۔ بی جے پی کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کی۔

بھارتی گھوش کاکہنا ہے کہ ناکہ چیکنگ کے نام پر ان کے قافلے کو نہ صرف روکنے کی کوشش کی گئی بلکہ پارٹی کے جلسے میں شرکت کرنے کیاجازت بھی نہیں دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details