اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جعلی نوٹوں کے ساتھ دوافرادگرفتار - مرکزی کولکاتا

کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے مرکزی کولکاتا سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

جعلی نوٹوں کے ساتھ دوافرادگرفتار

By

Published : Jun 18, 2019, 2:13 PM IST


کولکاتا پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر اسٹرانڈ روڈ پر واقع ایسٹرن ریلوے کوآپریٹوبینگ قریب سے لاکھوں روپے کے جعلی نوٹوں کے ساتھ دو افراد کرفتار کرلیا۔

ایس ٹی ایف نے پر یس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت عاطف الشیخ اور وسیم اکرم کے طور پر ہو ئی ہے۔دونوں مالدہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔

ایس ٹی ایف کے مطابق دونوں افراد مالدہ جعلی نوٹوں کاکھیپ مالدہ ضلع سے لے کر آ ئے تھے اور کولکاتا میں کسی کے حوالے کرنے والے تھے۔

انہوں نے بتا یاکہ بر آمد شدہ جعلی نوٹوں میں دوہزار روپے کے نوٹ ہیں۔ ان سے پوچھ گچھ کے دوران کئی اہم انکشاف ہواہے۔اس کیس میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے ۔مختلف مقامات پر چھاپہ ماری جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 8 جون ایس ٹی ایف نے جعلی نوٹوں کے دھندہ کرنے والاگروہ کے ماسٹر مائنڈ کوگرفتار کیاتھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details