اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں صدر راج کا مطالبہ - رہنماوں

مغربی بنگال کی اہم حزب اختلاف بھارتیہ جنتاپارٹی کے رہنماوں نے لاء اینڈ آرڈر کی بگڑتی صورٹھال پر گورنر سے ریاست میں صدر راج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مغر بی بنگال میں صدر راج کامطالبہ

By

Published : Jun 24, 2019, 6:03 PM IST


مغربی بنگال میں گزشتہ ڈھائی مہینوں سے خون خرابے کی وجہ سے عام لوگ دہشت کے سائے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں تشدد کا بازار گرم ہے۔

ریاستی بے جے پی کے صدر دلیپ گھوش کاکہنا ہے کہ میں نے گورنر مغربی بنگال سے بات چیت کی ہے۔ گورنر کو ریاست کی سکیورٹی سے متعلق تمام جانکاری دے چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سے ملاقات کرنے کے بعد صدر جمہوریہ سے مل چکاہوں۔ ہم نے ریاست میں دفعہ 356 نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کے مطابق حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ کا ریاست پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اس ٓصورتحال میں مغربی بنگال حکومت کو تحلیل کرنے میں ہی بھلائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details