اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عاشق نے معشوقہ پر حملہ کرکے اپنا گلا ریت لیا - گلا

ویڈیو: ریاست کرناٹک کے منگلور علاقے میں یکطرفہ عشق میں مبتلا 22 سالہ ایک جنونی نوجوان نے 20 سالہ لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے بعد اپنا بھی گلا کاٹ لیا۔

نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا

By

Published : Jun 29, 2019, 12:34 PM IST

یہ واقع اس وقت پیش آیا جب متاثرہ کالج سےگھر کی طرف واپس آرہی تھی۔

نوجوان نے لڑکی پر چاقو سے حملہ کیا

متاثرہ اور ملزم کی شناخت دیکشا اور سوشانت کے طور پر ہوئی ہے۔

ایک مقامی باشندے نے اس واقع کا ویڈیو ریکارڈ کیا جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد نوجوان کو روکنے کی کوشش کر رہے ہں لیکن جنونی نوجوان اپنا گلا کاٹ رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم اور متاثرہ کی حالت نازک ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ یہ معاملہ یکطرفہ عشق کا ہے جہاں متاثرہ لڑکی ملزم کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں بنانا چاہتی تھی۔

مقامی لوگوں نے متاثرہ اور ملزم کو زخمی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details