لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی کولکاتا کے نیو مارکیٹ علاقے میں خصوصی چھا پہ ماری مہم کے تحت دو لوگوں کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کرلیا۔
ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ نیومارکیٹ میں چھا پہ ماری مہم کے دوران دو افراد کو جعلی نوٹوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس ساڑھے چار لاکھ روپے کے جعلی نوٹ بر آمد ہو ئے ۔