اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جنوبی بھارت میں سمندری طوفان کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے جنوبی حصے سمندری طوفان کی زد میں آنے والے ہیں، اس لیے ماہی گروں کو سمندر کی ساحل پر جانے سے منع کیا گیا ہے۔

جنوبی بھارت میں سمندری طوفان کا امکان

By

Published : Apr 26, 2019, 9:47 PM IST

خط استواء بحرہند اور اس سے متصل جنوب مشرق خلیج بنگال پر گزشتہ روز کے ہوا کے کم دباو کا علاقہ اسی علاقہ میں گہرے دباومیں تبدیل ہوگیا ہے۔

جمعہ کو 8:30بجے صبح سری لنکا کے ترنکوملی سے 1,140کلومیٹر مشرق جنوب مشرق چنئی سے 1490کلومیٹر جنوب مشرق اور مچھلی پٹنم سے 1760کلومیٹر دور جنوب مشرق پرمرکوز ہے۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران امکان ہے کہ اس میں مزید شدت پیدا ہوگی اور یہ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔امکان ہے کہ یہ آئندہ 96گھنٹوں میں سری لنکا کے ساحل کے شما ل مغرب کی طرف پیش قدمی کرے گااور 30اپریل کی شام شمالی تامل ناڈو اور جنوبی آندھراپردیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details