سونیا گاندھی نےمخصوص سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پپلک کمپنیوں کو بحران میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ۔وقفہ صفر میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے گاندھی نے کہا کہ حکومت نے ریلوے کی چھ پیداواری یونٹس كمپني کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس میں رائے بریلی کی ماڈرن ریل کوچ فیکٹری بھی شامل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 'کمپنی کاری نجکاری کا آغاز ہوتا ہے ۔ یہ ملک کی اہم املاک کوڑیوں کے بھاو پرائیوٹ کمپنیوں کو فروخت کرنے کا آغاز ہے ۔ ہزاروں لوگ بے روزگار ہو جاتے ہیں۔'
یو پی اے سربراہ نے کہا کہ رائے بریلی کی ریل کوچ فیکٹری ہندوستان ریل کا سب سے زیادہ ماڈرن کارخا نہ ہے جہاں سب سے سستے اور اچھے کوچ بنتے ہیں ۔ وہاں گنجائش سے زیادہ پیداوار ہو رہی ہے ۔ كپنی کاری سے دو ہزار سے زیادہ مزدوروں، ملازمین اور ان کے کنبوں کا مستقبل بحران میں ہے۔