سجن سنگھ ورما نے کہا کہ' نئے لوگوں کو کابینہ میں مقرر کیا جائے گا، لہذا چھ وزراء کو کابینہ سے برطرف کیا جا سکتا ہے ۔انہیں ریاستی کمیٹی میں ذمہ داری مل جائے گی۔'
کمل ناتھ کابینہ سے چھ وزراء کی برطرفی ہو گی
ریاست مدھیہ پردیش کے کابینی وزیر سجن سنگھ ورما نے ریاستی کابینہ سے چھ وزراء کی برطرفی کی تصدیق کی۔
کمل ناتھ
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں حکومت طریقہ کار کے مطابق چلتی ہے۔ اسی لیے نئے لوگوں کو کابینہ میں آنے کا موقع دیا جائے گا اور پرانے وزراء ریاستی کمیٹی کی ذمہ درایاں سبھالیں گے۔
واضح رہے کہ 230 ریاستی اسمبلی کے ممبران میں کانگریس کے 114 رکن اسمبلی جبکہ بی جے پی کے 108 تھے۔ان کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی کے دو ، ایک سماجوادی پارٹی اور چار آزاد رکن اسمبلی تھے۔