اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مغربی بنگال میں حالات کشیدہ

مغربی بنگال کا بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ ایک ماہ سے حالات تشویشناک بنے ہوئے ہیں اور آئے دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آرہا ہے۔  گزشتہ روز ایک ہجوم کو قابو میں کرنے دوران پولس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان مد بھیڑ میں دو لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔

By

Published : Jun 21, 2019, 11:11 PM IST

Updated : Jun 21, 2019, 11:18 PM IST

West Bengal

اس ضمن میں بیرکپور پارلیمانی حلقہ کے رکن پارلیمان ارجن سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ دونوں کی موت پولس کے ایس ایل آر کی گولی سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولس نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔
بھاٹ پاڑہ میں جمعہ کے روز جیسے ہی کل فوت ہوئے دو افراد کی لاش کانکی نارہ بازار پہنچی دیکھتے ہی دیکھتے کانکی بازار میں ہزاروں لوگ جمع ہو گئے انھوں نے وزیراعلی ممتا بنرجی اور پولس کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔ نہایت ہی سخت سیکورٹی کے درمیان دونوں لاش کانکی نارہ بازار لائی گئی اور گھر والوں کو سونپی گئی اس درمیان پولس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی ہوتی رہی اور کچھ ہی دیر بعد بی جے پی کے ایم پی ارجن سنگھ کانکی نارہ بازار پہنچے جس کے بعد پورا علاقہ جے شری رام کے نعرے سے گونج اٹھا اس موقع پر ارجن سنگھ نے کہا کہ جن دو لوگوں کی موت ہوئی ہے وہ دونوں بی جے پی حامی تھے۔

Last Updated : Jun 21, 2019, 11:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details