اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شجاعت بخاری قتل معاملہ: ریڈ کارنر نوٹس کی کوشش - سی بی آئی

صحافی شجاعت بخاری کی ہلاکت کے لیے مبینہ طور پر ذمہ دار سجاد گل کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس کے لیے جموں و کشمیر پولیس نے سی بی آئی سے رابطہ کیا ہے۔

شجاعت بخاری قتل معامل

By

Published : Jul 3, 2019, 1:07 PM IST

جون 2018 کو شام کے وقت شجاعت بخاری کو اپنے دفتر کے باہر واقع پریس کالونی سرینگر میں دو محافظوں سمیت نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا ۔

شجاعت بخاری قتل معامل


واضح رہے کہ گل 2017 میں پاکستان چلا گیا تھا اور اس پر گذشتہ برس بخاری کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

سجاد گل کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس

سی بی آئی بھارت میں انٹرپول کی نوڈل ایجنسی ہے اور دنیا بھر میں اسی کے ذریعے الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔ سی بی آئی کے افسران کے مطابق جموں کشمیر پولیس سے ملے کاغذات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے اور جلد ہی تمام لوازمات مکمل کرکے انٹرپول بھیج دیا جائے گا۔

چودہ جون 2018 کو روزہ کھولنے دفتر سے باہر نکل رہے بخاری کو تین نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا تھا۔

سجاد گل نے صحافی کے خلاف آن لائن مہم چلا رکھی تھی۔ مانا جاتا ہے کہ سجاد گل کو بخاری کے قتل کرنے کا حکم ملا تھا۔ سٹی پولیس نے گذشتہ برس دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسی چیزیں پاکستان سے پوسٹ ہو رہی ہیں۔

سرینگر کے رہنے والے سجاد گل کو ایک معاملے میں دہلی پولیس نے 2003 میں گرفتار کیا تھا اور اسے سزابھی ملی تھی، 2016میں عسکریت پسندی سے جڑے معاملے میں ریاستی پولیس نے اسے پھر گرفتار کیا اور بعد میں ضمانت پر رہا کردیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details