اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیوسینا کے وفد کی پولیس کمشنر سے ملاقات - سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے

اورنگ آباد شہر کے ریلوے اسٹیشن پر لگے بورڈ پر اورنگ آباد نام تبدیل کرکے سنبھاجی نگر کا پوسٹر نصب کیا گیا تھا۔جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

شیوسینا کے وفد کی پولیس کمشنر سے ملاقات

By

Published : Jul 3, 2019, 5:43 PM IST

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین نتین رام راؤ نرمل ساکن ہڈکو اور رودرا راکیش واکڑے ساکن گار کھیڑا کو گرفتار کیا تھا۔

جس کے بعد سے ہی اورنگ آباد شیوسینا کے رہنما کھل کر سامنے آرہے ہیں۔

شیوسینا کے سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے کی قیادت میں شیوسینا کے ایک وفد نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور پولیس کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا۔ اس موقع پر شیوسینا کئی رہنما موجود تھے۔

صحافیوں سے بات چیت کے دوران سابق رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے نہ صرف شر پسندانہ حرکت کی اپنے انداز میں حمایت کی بلکہ پکڑے گئے ملزمین کا دفاع بھی کیا۔

شیوسینا کے وفد کی پولیس کمشنر سے ملاقات

سابق رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 1988 میں اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر شیوسینا صدر بال ٹھاکرے کیا تھا۔ اور کچھ عرصے بعد ریاستی حکومت نے اعلان بھی کر دیا تھا۔ اور میں پارلیمنٹ میں بھی اورنگ آباد کا نام سنبھاجی نگر ہی کہتا تھا۔

شیوسینا رہنما پردیپ جیسوال نے کہا کہ ایک مخصوص گروہ کی جانب سے فرقہ پرستی کو ہوا دی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details