اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

شیلا دکشت نے دہلی بلاک کانگریس کو تحلیل کیا - عام انتخابات

دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت نے سبھی 280 بلاک کے تمام صدر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، انھوں نے یہ فیصلہ جانچ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا ہے۔

شیلا دکشت

By

Published : Jun 29, 2019, 1:05 PM IST

دہلی کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرنا شروع کردی ہے اور دہلی کے پورے کانگریس بلاک کو تحلیل کردیا گیا ہے۔

دہلی بلاک کانگریس کو تحلیل

اس تعلق سے شیلا دکشت کا کہنا ہے کہ' عام انتخابات میں جو نتائج حاصل ہوئے تھے اس کی جانچ کے لیے 5 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جس کا مقصد یہ تھا کہ' ان باتوں کا پتہ لگایا جائے کہ کہاں پر کمی ہورہی ہے، ایسے میں جانچ کمیٹی کی رپورٹ آئی اور اسی کی بنیاد پر 280 بلاک کمیٹیوں کو فوری طور پر تحلیل کردیا گیا'۔

کہا جارہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے قبل ہی دہلی کانگریس کمیٹی کافی سرگرم ہے اس تعلق سے انھوں نے راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی تھی۔ اس میٹنگمیں دہلی کے تمام کانگریس رہنما موجود تھے جس کے بعد انھوں نے بلاک کانگریس کمیٹی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

بلاک کمیٹیاں تحلیل کیے جانے کے بعد اب دہلی کانگریس کمیٹی میں بلاک صدر بننے کی دوڑ بھی شروع ہوجائے گی اور اب سبھی 280 بلاک کے نئے صدر کی تقرری عمل میں آئے گی جنھیں آئندہ اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details