شاہی مسجد فتح پوری کے امام مفتی مکرم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس رات کو شب بیداری کرتے ہوئے عبادات میں گزاریں نہ کہ موٹر سائیکل پر کرتب بازی میں گزاریں۔
'عبادت کی رات کرتب بازی میں نہ گزاریں' - Muslim youth
شب برات کی رات میں عبادت کے بجائے موٹر سائیکل پر گھومنا پھرنا اور شور و غل کرنا ناجائز ہے۔
'عبادت کی رات کرتب بازی میں نہ گزاریں'
مفتی مکرم نے واضح کیا کہ یہ رات عبادت کی رات ہے اس کو ضائع نہ کریں بلکہ اپنے گناہوں کی تلافی کریں، نہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو ترغیب دلائیں کہ یہ رات محض عبادت کی رات ہے
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے مسلم نوجوان شب برات کی رات پر بائیک سے سڑکوں پر کرتب بازی کرتے نظر آتے ہیں اس سے دیگر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس سے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ذہن میں اس رات سے متعلق غلط فہمی پیدا ہوجاتی ہے جبکہ اصلیت اس سے برعکس ہے۔