اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آفریدی کی تیز ترین سنچری میں سچن کا ہاتھ!

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے اپنی سوانح عمری 'گیم چینجر' میں لکھا کہ انہوں نے یک روزہ کرکٹ میں جو تیز ترین سنچری بنائی تھی وہ سچن تیندولکر کے بلے سے بنائی تھی۔

By

Published : May 5, 2019, 2:07 PM IST

شاہد آفریدی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز شاہد آفریدی کی سوانح عمری گزشتہ ہفتہ منظر عام پر آئی ہے۔

شاہد آفریدی کی کتاب

کتاب میں درج دلچسپ باتوں کی وجہ ے اجرا کے بعد سے ہی یہ کتاب سرخیوں میں بنی ہوئی ہے۔

اس بارے میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ آفریدی نے یک روزہ کرکٹ میں تیز رفتار سنچری بنائی تھی وہ سچن تیندولکر کے بلے سے بنائی تھی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ سچن تیندولکر نے وقار یونس کو اپنا بلہ دیا تھا کیوں کہ وقار یونس ویسا ہی بلہ بنوانا چاہتے تھے لیکن میں نے اسی بلے کا استعمال کیا اور یک روز کرکٹ کی تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں میں سات چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سنچری بنائی تھی۔

اپنی کتاب میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ جس وقت میں نے سنچری بنائی تھی اس وقت میری عمر 16 برس نہیں جبکہ 21 برس تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details