اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گوتم گمبھیر کی تجویز 'احمقانہ': شاہد آفریدی - Gautam Gambhir

ریاست جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں رواں برس فروری ماہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد سے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے تعلق سے بیان بازیاں جاری ہیں۔

شاہد آفریدی

By

Published : May 27, 2019, 10:26 AM IST

ورلڈ کپ میں پاکستان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کئی بھارتی کرکٹرز کر چکے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات میں دہلی سے جیت حاصل کرنے والے سابق بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر نے بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کو منسوخ کرنے کی تجویز پیش کیا اور دونوں ٹیموں کے مابین کسی طرح کے کھیل منعقد نہ کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ان کے اس مطالبے اور تجویز پر پاکستان کے دھماکے دار بلے باز شاہد آفریدی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے نہ صرف گمبھیر پر سخت تنقید کی بلکہ انہوں نے بھارتی کرکٹر کی اس تجویز کو 'احمقانہ' بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ،' گوتم نے جو کہا ہے کیا وہ کسی سمجھ بوجھ رکھنے والے انسان سے توقع کی جاسکتی ہے؟ کیا ایک سمجھدار انسان ایسی بات کہے گا؟ کیا تعلیم یافتہ لوگ اس طرح کی بات کرتے ہیں؟'۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان عالمی کپ کا میچ 16 جون کو مانچیسٹر میں کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details