شہباز شریف پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں، New PM Of Pakistan پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے حق میں 174 ووٹ پڑے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کے اجتماعی استعفوں کا اعلان کرتے ہوئے خود استعفیٰ دے دیا تھا اور پی ٹی آئی کی جانب سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔ Shahbaz Sharif Political Journey
شہباز شریف 23 ستمبر 1951 کو پنجابی بولنے والے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محمد شریف امرتسر کے جاتی اُمرا میں پیدا ہوئے تھے، لیکن ان کا خاندان اصل میں کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھتا تھا بعد میں ان کا خاندان پنجاب میں آباد ہوگیا تھا۔ محمد شریف نے شمیم اختر سے شادی کی جس سے ان کے تین بیٹے نواز، شہباز اور عباس ہیں۔ یہ خاندان تقسیم ہند کے بعد لاہور ہجرت کر گیا تھا۔
شہباز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے بی اے کیا اور اپنے والد کی اسٹیل کمپنی اتفاق گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 1985 میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قیادت کے لیے بھی منتخب کیا گیا۔ ان کے اہم سیاسی کامیابیوں میں سے یہ کہ وہ تین مرتبہ 1997، 2008 اور 2013 میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل پرویز مشرف کی قیادت میں 1999 کی بغاوت کے بعد انہیں پاکستان چھوڑنا پڑا اور آٹھ سال تک سعودی عرب میں جلاوطنی کی زندگی گزارنی پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: New PM Of Pakistan: شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
2008 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد وہ دوبارہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بنے۔ شہباز شریف دوسری مدت میں بھی 2018 تک وزیراعلیٰ رہے، اور جب ان کی پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہیں اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا۔ 2019 میں، قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ کی متعدد جائیدادیں ضبط کیں، کیونکہ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ شہباز شریف کو ستمبر 2020 سے اپریل 2021 تک گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا لیکن انہیں لاہور ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔
- شہباز شریف کے سیاسی سفر پر ایک نظر :
شہباز شریف پہلی دفعہ 1988 میں پنجاب اسمبلی کے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔
1990 میں لاہور سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔