اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اداکارہ کوہراساں کرنے کے الزام میں سات افراد گرفتار - سابق مس انڈیا یونیورس

کولکاتا پولیس نے اداکارہ اور سابق مس انڈیا یونیورس کوہراسا ں کرنے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کرلیا۔ڈی سی جنوب معراج خالد کی نگرانی والی تحقیقاتی کمیٹی نے 72 گھنٹوں پر قصورواروں کو گرفتار کرلیا۔

اداکارہ کوہراساں کرنے کے الزام میں سات افراد گرفتار

By

Published : Jun 22, 2019, 6:38 PM IST


کولکاتا پولیس کے مطابق میدان تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھا پہ ماری مہم کے دوران شہر کے مختلف علاقے سے سات افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز اداکارہ اوشاشی سین گپتااور ان کے ڈرائیور کے ساتھ چند نوجوانوں بدسلوکی کر تے ہوئے انہیں پریشان کیاتھا۔

انہوں نے بتایاکہ ان کی شکایت کے تین دنوں کے اندر ہی اس کیس میں ملوث ساتوں افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ اوشاشی سین گپتانےلال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر میں میدان تھانے کی پولیس پران کے ساتھ ہوئے چھیڑخانی کا واقعے کی شکایت درج نہ کرنے کی شکایت درج کرائی تھی ۔

لال بازار پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ڈی سی جنوب معراج خالد کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

معراج خالد کی قیادت والی کمیٹی نے 72 گھنٹے کے اندر ہی اداکارہ کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنےوالے تمام افراد کوگرفتار کرلیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details