اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

خواتین کے تحفظ کے لیے نئی پہل

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ضلع انتظامیہ کی طرف سے خواتین کے لیے سپیشل بسز کا انتظام کیا گیا ہے۔

خواتین کے تحفظ کے لیے نئی پہل

By

Published : Jun 15, 2019, 7:51 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اسد اعجاز نے راجوری میں ہری جھنڈی دکھا کر بس کو روانہ کیا۔

ریاست میں کچھ عرصہ سے خواتین پر مختلف قسم کے جرائم میں اضافہ اور مسافر گاڑیوں میں خواتین کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے ایک نئی شروعات کی۔

خواتین کے تحفظ کے لیے نئی پہل

محمد اسد اعجاز نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بس سروس سے کالج یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ دیگر خواتین کو بھی فائدہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ جلد ہی ضلع میں پنک رنگ کی گاڑیاں دستیاب ہو جائیں گی جو صرف خواتین کے لیے ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس رنگ سے خواتین کو گاڑی کی پہچان کرنے میں کوئی مشکلات درپیش نہیں آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details