اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سیلفی کے جنون میں سینکڑوں لوگوں نے جان گنوائی

اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 کے دوران دنیا بھر میں 259 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران شارک کے حملوں میں صرف 50 افراد ہلاک ہوئے ۔

By

Published : Jun 28, 2019, 1:04 PM IST

Updated : Jun 28, 2019, 3:11 PM IST

سیلفی کا جنون شارک کے حملے سے زیادہ خطرناک

ہوسکتا ہے کہ یہ آپ کو عجیب لگے گا لیکن سلفی لینے کا جنون شارک کے حملے سے زیادہ خطرناک ہے۔

سیلفی کا جنون شارک کے حملے سے زیادہ خطرناک

انڈین جرنل آف فیملی میڈیسن اینڈ پرائمری کیریئر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں اکتوبر 2011 سے نومبر 2017 کے دوران سیلفی لیتے ہوئے 259 افراد ہلاک جبکہ اس دوران شارک کے حملوں میں صرف 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر زیادہ تر سلفیز خواتین لیتی ہیں لیکن تصویر کے لیے کوئی بھی خطرہ لینے کے لیے نوجوان تیار رہتے ہیں۔ سیلفی لیتے وقت موت کی وجہ ڈوبنا، سڑک حادثہ، اونچی عمارت یا پہاڑی سے گر جانا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 1.3 بلین آبادی والے بھارت میں 800 ملین سے زیادہ سمارٹ فونز ہیں۔ سیلفی لینے میں جان گنوانے والے ملک میں بھارت سر فہرست ہے جہاں گزشتہ پانچ برسوں میں 159 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں سیلفی لیتے ہوئے 16 افراد جبکہ امریکہ میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ بھارت کے مقابلے میں بہت ہی کم ہے۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 3:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details