تیونس کی وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی لیبیا کے ساحل زورا سے اٹلی کے لیے روانہ ہوئی تھی تاہم نیوی نے اب تک تین لاشوں کو نکال لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کشتی کو تیونس کے سمندر میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا سے آنے والی کشتی کے ڈوبنے سے کم ازکم 65 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
اطلاع کے مطابق تیونس کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا تھا کہ حادثے میں کم ازکم 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو بدترین حادثوں میں سے ایک ہے۔
یو این ایچ سی آر کے نمائندہ خصوصی ونسنٹ کوچیٹل نے ایک بیان میں کہا کہ 'یہ ایک دردناک حادثہ ہے جو اس طرف توجہ دلایا کہ بحیرہ روم سے گزرنے کے لیے اب بھی خطرات کا سامنا ہے'۔