اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

۔۔۔ تو دوسری جماعت کے طلبا کو چپ رہنا پڑتا ہے - بچے پنچایت گھر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مجبور

جموں کشمیر میں ایک ایسا بھی سکول ہے جہاں جب ایک کلاس کے بچے آواز سے پڑھنے لگتے ہیں تو دوسرے کلاس کے بچوں کو چپ رہنا پڑتا ہے۔

بچے پنچایت گھر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مجبور

By

Published : Apr 20, 2019, 1:09 PM IST

جموں و کشمیر میں کولگام میں قائم سرکاری پرائمری اسکول کی اپنی ہی داستان ہے۔ دو کمروں پر مشتمل پنچایت گھر میں 132 بچے زیر تعلیم ہیں۔جن کو پڑھانے کے لیے دو اساتذہ ہیں۔

بچے پنچایت گھر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مجبور

چند برس پہلے محکمے تعلیم نے اسکول کو کھولا تھا لیکن وقت گزرنے باوجود سرکار نے اس طرف توجہ نہیں دی۔

یہاں تک کہ ایک پانچویں جماعت کے طلبا کا کہنا ہیں کہ میں نجی سکول میں تعلیم کر رہا تھا جب میں نے اس اسکول میں بہتر تعلیم دیکھی تب میں نے یہاں داخلہ لیا مگر ستم زریفی کا عالم یہ ہیں کہ ہم لوگ پنچایت گھر میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

جہاں حکومت بچوں کی پڑھائی کے تعلق سے بڑے دعوے پیش کیے ہیں اور مختلف اسکیمز کے گن گائے جارہے ہیں، جس میں سروشکشا ابھیان، بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ، کستوربا گاندھی بالیکااور دیگر سکیمز شامل ہیں۔

لیکن زمینی سطح پر حالات اس کے برعکس ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details