سین شین عالم نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ موجودہ دور کی نوجوان نسل کو اردو سیکھنے کی سخت ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو اردو جانتے ہیں انھیں اس کی ترقی اور فروغ کے لیےکوشش کرنی چاہیے، کیونکہ اہل اردو کے کام کرنے سےحکومت بھی اس کی ترقی اور ترویج کا کام کرے گی اور اگر ہم ہی خاموش بیٹھ جائیں تو پھر حکومت سے کس طرح کی توقع کی جاسکتی۔