اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حوثی باغیوں کی سعودی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام - drone

حوثی باغیوں کا شہریوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے سعودی عرب کی جانب بھیجا گیا ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، جس میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سعودی پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام

By

Published : Mar 9, 2019, 6:52 AM IST

حوثی باغیوں نے سعودی کے معروف شہر ابہہ میں ڈرون کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن سعودی اتحادی افواج نے اس سازش کو ناکام کردیا۔

سعودی اتحادی افواج ترکی المالکی کے مطابق تباہ ہونے والے ڈرون کے ملبے سے معلوم ہوا کہ یہ ڈرون ایرانی ساخت کا تھا۔

انہوں نے حوثی باغیوں کو خبردار کیا کہ وہ عام شہریوں پر حملہ کرنے سے باز آجائیں، ورنہ عالمی قوانین کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ترجمال سول ڈیفنس کرنل محمد الاسامی نے کہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے خواتین سمیت 6 شہری زخمی بھی ہوئے، جبکہ کامیاب کے ساتھ ڈروان کو مار گرایا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام نے وضاحت کی ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، اس لیے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں معاملے کو دیکھیں، کیوں کہ حوثی امن مذاکرات کا ناجائزہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اماراتی حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ حوثی جنگجو اسٹاک ہوم معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، حوثیوں نے دو ہفتے پہلے بھی الحدیدہ میں سرکاری افواج کی تعیناتی میں رکاوٹیں ڈالیں تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں یورپی ملک سویڈن میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والے امن مذاکرات میں دونوں فریقن کے درمیان الحدیدہ شہر میں جنگ بندی سمیت کئی نکات پر اتفاق رائے ہوئی تھی، جس کے بعد یمن میں گذشتہ کئی برسوں سے جاری جنگ کے ختم ہونے کی امید پیدا ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details