سماجوادی پارٹی نے اس حادثے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو پوری طرح سے ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے مہلوکین کے اہل خانہ کے لیے کم از کم 20 لاکھ روپیے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
' مہلوکین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ ' دوسری جانب اس حادثے کے بعد رام نگر کے سرکل افسر پون گوتم اور ایس ایچ او راجیش سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ضلع ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں مریضوں کے آنے کا سلسلہ جاری جاری ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ حادثے کے کئی گھنٹوں بعد بھی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد سیاسی رہنما ہسپتال پہنچے۔ لیکن میڈیا ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق تقریبا 12 افراد زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔
سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی دھرم راج یادو نے اس حادثے کے لیے حکومت اور انتظامیہ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کے لیے 20 لاکھ روپیے معاوضہ کا مطالبہ کیا ہے۔
وہیں سابق وزیر اروند کمار سنگھ نے بھی شراب مافیا پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔