اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سیف علی خان پدم شری ایوارڈ لوٹانا چاہتے ہیں - بالی وڈ

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا کہنا ہے کہ وہ پدم شری ایوارڈ کے مستحق نہیں ہیں اور وہ اسے لوٹانا چاہتے ہیں۔

سیف علی خان پدم شری ایوارڈ لوٹانا چاہتے ہیں

By

Published : May 15, 2019, 3:15 PM IST

سیف نے سلمان خان کے بھائی ارباز خان کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ وہ پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہیں اور وہ اس ایوارڈ کوحکومت ہند کو لوٹانا چاہتے ہیں۔یہ بہت ہی مہنگا ہوگا۔اس کا سیدھا مطلب حکومت ہند کو رشوت دینے والی بات ہوگی، جس کی ان کی حیثیت نہیں ہے۔
سیف نے کہا کہ پدم شری کا اعزاز انہیں نہیں لینا چاہئے تھا۔ فلم انڈسٹری میں اور بھی ایسے بہت سے لوگ ہیں جو اس اعزاز کے اصل حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پدم شری ایوارڈ ان سے بھی زیادہ سینئر فنکاروں کو ابھی تک نہیں ملا ہے۔یہ ان کے لئے بہت بڑی شرم کی بات ہے کہ یہ اعزاز کچھ ایسے لوگوں کو بھی ملا ہے جو کہ ان سے کم قابل ہیں۔
سیف جلد فلم تاناجی دی آن سنگ واریر میں نظر آئیں گے۔ اس فلم میں ان کے علاوہ اجے دیوگن کا اہم کردار ہے۔یہ فلم جانباز تاناجی مالوسرے پر مبنی ہے جو کہ 2020 میں ریلیز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details