اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سچن تندولکر کا ٹیم انڈیا کو مشورہ - مشورہ

سابق بھارتی کرکٹر سچن تندولکر نے ٹیم انڈیا کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں بہترین کارکردگی کے مظاہرے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ٹیم انڈیا کو جنوبی افریقہ خلاف ملنے والی جیت سے مطمٔین نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ آسٹریلیا ایک مظبوط ٹیم ہے۔

سچن تندلکر کا ٹیم انڈیا کو مشورہ

By

Published : Jun 7, 2019, 3:22 PM IST

نو جون کو انڈیا کا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف اوول میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے سچن نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو اسی اعتماد سے میدان میں اترنا چاہیے جس طرح اسے جنوبی افریقہ پر جیت سے حاصل ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا ایک مضبوط ٹیم ہے جسے آسانی سے ہرایا نہیں جاسکتا۔ آسٹریلائی ٹیم اپنے گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو شکست دی تھی۔ جس میں میچل اسٹارک نے 5 وکٹ لیے تھے۔

اوول کی پچ جس میں زیادہ اچھال ہوتی ہے اور آسٹریلیائی بالرز کے لیے زیادہ موافق مانی جارہی ہے۔ جس سے آسٹریلیائی گیند باز خوب فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سچن تندولکر نے کہا کی آسٹریلیائی ٹیم میں وارنر اور اسمتھ کے وکٹ زیادہ اہم ہیں اگر ان دونوں کا وکٹ ٹیم انڈیا جلد سے جلد لے لیتی ہے تو انڈیا کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی۔

سچن کے مطابق، انڈیا بھی ایک مضبوط ٹیم ہے جس کے بلے باز کسی بھی طرح کے گیند باز کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details