اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امریکی دھمکیوں کے باوجود روسی فوج وینزویلا پہنچی

جنوبی امریکی ممالک وینزویلا میں جاری سیاسی بحران میں روس کی مداخلت پر امریکہ نے روسی حکام کو خبردار کیا تھا۔

By

Published : Mar 29, 2019, 8:37 AM IST

امریکی دھمکیوں کے باوجود روسی فوج وینزویلا پہنچی

امریکہ نے روس کو تنبیہ کی تھی کہ وینزویلا بحران کے آڑ میں روسی فوج نے مداخلت کی تو خاموش نہیں بیٹھیں گے، حالانکہ اس تنبیہ کے باوجود روس نے اپنی فوج بھیج دی ہے۔

واضح رہے کہ روسی فوج کا وینزویلا پہنچنے کا مقصد فوجی آپریشن میں شمولیت کے بجائے فوجی تعاون پر بات چیت کرنا ہے۔

وینزویلا پہنچنے والے روسی فوجی دستوں میں 100 کے قریب سپاہی شامل ہیں، جو دارالحکومت کراکس کے ایئربیس پر موجود ہیں۔

میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اس فوج سے پہلے بھی روسی فوج کے کئی اہلکار کراکس پہنچ چکے ہیں، جس سے متعلق امریکہ نے خبردار بھی کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا سے اپنے تمام فوجی واپس بُلا لے، ٹرمپ کے مطابق اس کو ممکن بنانے کے لیے تمام راستے کھلے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے روس پر الزام لگایا تھا کہ وہ وینزویلا بحران میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے تنازعے کو مزید بڑھاوا دے رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا، انہوں نے روسی کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے باز رہنےکی بھی ہدایت دی تھی۔

مائیک پومپیو نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے وینزویلا کے عوامی مزید مصائب کا شکار ہوں گے، جبکہ روسی فوج کی ملک میں آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یاد رہے کہ وینزویلا میں 23 جنوری کو حزب مخالف رہنما اور پارلیمںٹ کے سپیکر جون گائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دیا تھا، جس کے بعد امریکہ اور بعض دوسرے علاقائی ممالک نے صدر نکولس مادورو کی جگہ گائیڈو کو ملک کا عبوری صدر تسلیم کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ سمیت کئی یورپی ممالک نے خود ساختہ صدر جون گائیڈو کی حمایت کی ہے، جبکہ روس مقامی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details