قومی دارالحکومت میں جنوبی دہلی کے مہرولی علاقے کے وارڈ نمبر دو میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ اور تین بچوں کا قتل کر دیا، پولیس ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔
شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو مار ڈالا ہلاک لڑکیوں کی عمر پانچ برس اور دو برس بتائی جارہی ہے، جبکہ لڑکے کے عمر سات برس ہے۔
واضح رہے کہ شوہر اپیندر شکلا کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس کی عمر 42 برس ہے۔
جنوبی دہلی کے پولیس ڈپٹی کمشنر وجے کمار نے بتایا کہ مہرؤلی میں اوپیندر شکلا (42) نامی شخص نے جمعہ دیر رات اہلیہ سمیت ایک بیٹے اور دو بیٹیوں کی گلا کاٹ کر قتل کر دیا، اہلیہ کا نام ارچنا ہے۔
واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم ڈپریشن کا شکار تھا، اس نے ایک نوٹ میں یہ بات لکھی ہے کہ چاروں کا قتل اس نے ہی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اوپیندر نے خود نوٹ تحریر کر کے قتل کا اعتراف کیا، جس کی وجوہات فی الحال پتہ نہی چلا ہے۔