اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بنارس میں وزیراعظم کا روڈ شو - وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی پرچہ نامزدگی سے قبل آج اپنے پارلیمانی حلقہ بنارس میں روڈ شو کریں گے۔

بنارس میں وزیراعظم کا روڈ شو

By

Published : Apr 25, 2019, 5:00 AM IST

روڈشو کی شروعات شام تین بجے سے بی ایچ یو کے بانی مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر گل پوشی سے ہوگی، اس کے علاوہ مودی گنگا آرتی میں بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو وزیراعظم پرچہ نامزدگی داخل کریں گے جس میں دیگر ریاستوں کے بی جے پی اتحاد والے رہنما بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ موسی کی پرچی نامزدگی میں شیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے، بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتا دل یونائیٹڈ کے سربراہ نتیش کمار قابل ذکر ہیں۔

دوسری جانب کانگریس پارٹی نے وزیراعظم پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے 'ہیش ٹیگ بھیکو' کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ 'تم سے نا ہو پائے گا'۔

واضح رہے کہ بنارس سے موجودہ رکن پارلیمان وزیراعظم نریندر مودی ہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details