ریاست اترپردیش کے شہر سنبھل کے بهجوئی علاقے میں وین اور کینٹر کی درمیان تصادم میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ 12 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ بدھ کی شب آدھی رات کو قومی شاہراہ پر لهراون گاؤں کے قریب پک اپ اور آئشر کینٹر میں آمنے سامنے ٹکرہو گئی، جس سے کینٹر میں سوار آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور تقریباً ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔
سنبھل میں سڑک حادثہ، متعدد ہلاک زخمیوں کو علاج کے لیے بهجوئی صحت مرکز پر لایا گیا جہاں سے سنگین زخمیوں کو مرادآباد ریفر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں کے رہائشی رام بھروسے رشتہ داروں کے ساتھ منگل کو اپنی بیٹی کی لگن چڑھانے کے لیے ضلع بدایوں کے گاؤں چاچي پور گئے تھے۔
لگن چڑھا کریہ سبھی کینٹر سے واپس آ رہے تھے کہ لهراون، اچل پور کے درمیان لیچی سے بھری ایک پک گاڑی سے ٹکر ہوگئی، ٹکر اتنی شدید تھی کہ کینٹر کے پڑخچے اڑ گئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے بهجوئی صحت مرکز لایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے ہوتی لال، ہری شنکر، رام ویر، دنیش چندر شرما، برجیش، پون پال، رام كنور اور ایک دوسرے کو مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے بتایا کہ چندرپال، اجے كمار، امن، پريانشو، جے پرکاش، كشن وير، اجے پال، رنكو، شیر سنگھ، مكیش پال اور سومیش کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔