اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اعتکاف، قرب الہی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ - itkaf

عالم اسلام میں رمضان المبارک کے آخری عشرے میں فرزندان توحید مسجدوں میں اعتکاف کی نیت کر کے اللہ کی عبادت و ریاضت میں مشغول ہو جاتے ہیں۔

مسجدوں میں اعتکاف

By

Published : May 28, 2019, 11:50 PM IST

شریعت کے مطابق اعتکاف کی حقیقت گوشہ نشینی اختیار کرنا ہے اعتکاف کی حقیقت یہ ہے کہ انسان چند روز کے لیے علائق دنیاوی سےعلیحدہ ہو جائے اور ایک محدود مدت کے لیے خلوت گزیں ہو۔

اعتکاف کی تین قسمیں ہیں اعتکاف واجب، اعتکاف سنت، اعتکاف مستحب۔

مسجدوں میں اعتکاف

کسی نے یہ منت مانی کہ میرا فلاں کام ہوجائے تو میں ایک یا دو دن کا اعتکاف کروں گا اور اس کا کام ہو گیا تو یہ اعتکاف واجبہے اس کا پورا کرنا ضروری ہے۔ اعتکاف واجب کے لیے روزہ رکھنا شرط ہے بغیر روزہ کے اعتکاف صحیح نہیں ہے۔

اعتکاف سنتیہ اعتکاف رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں کیا جاتا ہے یعنی بیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو جائے اور عید کا چاند ہو نے کے بعد مسجد سے نکلے لے یہ اعتکاف سنت مؤکدہ کفایہ ہے. یعنی اگر محلے کا کوئی بھی شخص اعتکاف میں نہ بیٹھیں گے تو سب آخرت کے مواخذہ میں گرفتار ہوں گے اور اگر ایک آدمی نے بھی اعتکاف کر لیا تو سب آخرت کے مواخذے سے بری ہو جائیں گے اس اعتکاف میں روزہ شرط ہے مگر وہی رمضان کے ہی روزے کافی ہیں۔

اعتکاف مستحب یہ ہے کہ جب کوئی شخص کبھی بھی دن یا رات میں مسجد کے اندر داخل ہو تو اعتکاف کی نیت کرے جتنی دیر تک مسجد میں رہے گا اعتکاف کا ثواب پائے گا نیت کے لیے دل میں اتنا خیال کر لینا کافی ہے کہ میں نے خدا کے لیے مسجد میں اعتکاف کی نیت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details