اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کھردہ میں فساد پھیلانے کی سازش ناکام - اضلاع

بی جے پی کی سیٹیوں میں اضا فہ ہو تے ہی مغر بی بنگال کے مختلف اضلاع میں فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات رونما ہونے لگے ہیں۔

کھردہ میں فساد پھیلانے کی سازش ناکام

By

Published : May 27, 2019, 6:21 PM IST

شمالی 24 پر گنہ کے کھردہ تھانہ علاقے میں بی جے پی کے حامیوں نےجے شری رام کے نعرہ لگاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے رہنما کے گھر پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

ترنمول کانگریس کے رہنما کاکہنا ہے کہ گزشتہ 25 سے25 افراد پر مشتمل ایک گروہ جے شری رام کانعرہ لگاتے ہوئے علاقے میں داخل ہو ئے اوردوتین گھروں پر حملہ کردیا۔

ترنمول کے رہنما نے بی جے پی پرفساد پھیلا نے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ عام لوگوں کوجے شری رام کہنے پر مجبور کیا جارہاہے۔بی جے پی کے حامیوں کے حملے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔

دوسری طرف بی جے پی کے رہنما نے ترنمول کانگریس کے الزام کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہاکہ علاقے میں ایسا کچھ نہیں ہو ا۔ہم نے کسی کوجر شری رام کہنے پر مجبور نہیں کیاہے۔ مغر بی بنگال میں زورزبردستی کاکلچر نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details