اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آٹو ڈرائیور فوجی اہلکار کی مبینہ فائرنگ میں زخمی - زخمی

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والا ایک آٹو ڈرائیور فوجی اہلکار کی مبینہ فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔

آٹو ڈرائیور فوجی کی مبینہ فائرنگ میں زخمی

By

Published : Jun 22, 2019, 1:37 PM IST

Updated : Jun 22, 2019, 6:12 PM IST

پولیس کے مطابق گزشتہ شام وہبگ علاقے سے تعلق رکھنے والا محمد شفیق گنائی نامی آٹو ڈرائیور کو فوج نے ناکے کے پاس رکنے کے لیے کہا، لیکن ڈرائیور نہیں رکا، جس کے بعد فوجی اہلکاروں نے اس پر گولی چلائی جس میں وہ زخمی ہوگیا ہے۔

محمد شفیق گنائی ذڑورہ سے واہبگ کی طرف اپنے آٹو میں سواریوں کو لے جا رہا تھا۔

تاہم بعد میں چیکنگ کے دورآن فوج کو معلوم ہوا ہے کہ آٹو میں مقامی افراد سوار ہیں تو انہوں نے آٹو ڈرائیور کو جانے کے لیے کہا۔

اطلاعات کے مطابق محمد شفیع کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ آج صبح علاج کے لیے اسے ایس ایم ایچ ایس میں داخل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹرون نے اسے برزولہ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے تحیقات شروع کر دی ہے اور جلد ہی حقاٸق کو سامنے لایا جائے گا۔

Last Updated : Jun 22, 2019, 6:12 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details