اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

نئے سکریٹریٹ کی تعمیر: کے سی آر پر تنقید - کمیونسٹ پارٹی

تلنگانہ کمیونسٹ پارٹی نے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر کابینی اجلاس منعقد کرنے پر سخت تنقید کی۔

نئے سکریٹریٹ کی تعمیر: کے سی آر پر تنقید

By

Published : Jun 18, 2019, 7:43 PM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کے ریاستی سیکریٹری چاڑا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ عوامی مسائل پر اجلاس کو سکریٹریٹ میں منعقد کیا جانا چاہئے۔

نئے سکریٹریٹ کی تعمیر: کے سی آر پر تنقید

انہوں نے وزیراعلیٰ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی قیام گاہ پر ہی کابینی و دیگر اہم اجلاس منعقد کرتے ہے تو غیرجمہوری عمل ہے۔

سی پی آئی رہنما نے جلدازجلد کابینہ میں توسیع کرنے کا حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا۔

انہوں نے چیف منسٹر کو نئے سیکریٹریٹ کی کی تعمیر کا منصوبہ ترک کر دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر سے کروڑوں روپئے برباد ہوں گے۔

چاٹا وینکٹ ریڈی نے کے سی آر کی آمریت کے خلاف عوام میں شعور بیداری مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details