اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

ریاست جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری وی آر سبرامنیم نے ضلع رامبن کا تفصیلی دورہ کرکے شری امرناتھ جی یاترا کے لیے قائم لنگر اور اقامتی مقامات کا جائزہ لیا۔

امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

By

Published : Jun 12, 2019, 2:17 PM IST

چیف سکریٹری نے کانفرنس ہال رامبن میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات، قومی شاہراہ پر چار گلیاروں والے پروجیکٹ کی پیش رفت اور ضلعی بجٹ کا جائزہ لیا۔

امرناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

اُنہوں نے میٹنگ کے دوران ضلع کے تمام بڑے ترقیاتی پروجیکٹز کا بھی جائزہ لیا۔

چیف سکریٹری کے ہمراہ ڈیویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما، ڈپٹی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ، ڈپٹی کمشنر ادھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا، اے ڈی سی رام بن ڈاکٹر بشارت حسین، ایس ایس پی ٹریفک، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے افسران، تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ دیگر ضلع افسران بھی موجود تھے۔

چیف سکریٹری نے میٹنگ میں کہا کہ پنچایتوں کو استحکام بخشنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے اِس پروگرام کو شروع کیا ہے جس کے تحت 4500 پنچایتیں لائی جائیں گی اور اس کا آغاز 20 جون سے 27جون کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں ریاستی گزیٹیڈ افسران کے ساتھ لوگ اپنے مسائل پیش کرسکتے ہیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ ہو۔

چیف سکریٹری نے اس موقع پر دیہی ترقی، تعلیم، صحت اور باغبانی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے متعلقہ چیف ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں بچوں کے شرح اندراج میں اضافہ کرنے کے علاوہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے اقدامات کریں۔

چیف سکریٹری نے رام بن میں ترقیاتی سکیموں کی مؤثر عمل آوری کے لیے ڈپٹی کمشنر رام بن کی کوششوں کی ستائش کی۔

اُنہوں نے ڈی سی رام بن کو ہدایت دی کہ وہ یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کو حتمی شکل دیں ۔

چیف سکریٹری نے یاترا کے سلسلے میں کئے جارہے سلامتی اور ٹریفک انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیف سکریٹری کو ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔

اُنہوں نے چیف سکریٹری کو ناشری اور بانہال کے درمیان رُکاوٹوں اور اُس سلسلے میں حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کیں۔ اور ضلع ہسپتال رام بن میں ڈاکٹروں، ریکوری وین، واٹر ٹینک اور آلات کی کمی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details