اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے خلاف ریونت ریڈی ہائیکورٹ پہنچے - سکریٹریٹ

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اے ریونت ریڈی نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کےلیے پرانی عمارت کو منہدم کرنے کے منصوبہ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سکریٹریٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے خلاف ریونت ریڈی ہائیکورٹ سے رجوع

By

Published : Jun 28, 2019, 4:50 PM IST

ریاستی حکومت کی جانب سے سکریٹریٹ کی موجودہ عمارتوں کے انہدام کے ذریعہ نئی عمارتوں کی تعمیر کے فیصلہ کو ریونت ریڈی نے چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کے اس منصوبہ کے ذریعہ عوامی خزانہ کا غلط استعمال کرر ہی ہے۔
ریونت ریڈی کے وکیل رجنی کانت ریڈی نے چیف جسٹس رگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس شمیم اختر پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ سے اپیل کی کہ اس درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔
سکریٹریٹ موجودہ عمارت تقریباً 9.16 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں حکومت کے مختلف محکمے کام کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details