اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

جی-20 ممالک دنیا کے سمندروں سے کچرا کم کرنے پر رضامند

دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے ممالک کا گروپ -جی 20 اس بات پر رضامند ہوگیا ہے کہ سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جو کہ سمندروں کو آلودہ کرنے کا سبب بن رہا ہے۔

جی-20 ممالک دنیا کے سمندروں سے کچرا کم کرنے پر رضامند

By

Published : Jun 17, 2019, 12:29 PM IST

خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جاپان میں اتوار کو ہونے والے جی -20 کے ایک اجلاس میں ارکان ممالک اس بات پر راضی ہوگئے کہ سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، جس کے لئے باقاعدہ اقدامات کیے جائیں اور اس ضمن میں ایک معاہدہ سائن کی جائے۔
معاہدے کے تحت جی -20 ممالک اس ضمن میں پابند ہوجائیں گے، تاہم اس بات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ سمندروں سے کچرا اٹھانے کے لیے کیا طریق کار اختیار کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details