پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اِکِّو وین کھڑہال سے سینابھتی جارہی تھی، راستے میں باسن کے مقام پر تیز رفتار کار کنٹرول سے باہر ہوگئی، کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔
رامسو پولیس اور مقامی مقامی افراد نے بچاؤ مہم شروع کرکے زخمی کو مقامی ہسپتال اکھڑال منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹرز نے انہیں ضلع ہسپتال رامبن ریفر کردیا۔
واضح رہےکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ملاپ سنگھ اور رجیندر سنگھ کے طور پر کی گئی ہے، جو ضلع رامبن کے سکنان سینابھتی تصیل پوگل پرستان کے رہنے والے ہیں۔
زخمیوں کی شناخت محمد اشتاق، کلیان سنگھ، ریاض احمد، کرتار سنگھ، فلیل سنگھ اور ہری رام کے طوری کی گئی ہے۔
ان میں سے دو کی حالت ناسازگار بتائی جارہی ہے، جبکہ یہ حادثہ دیر رات پیش آیا۔
خیال رہے کہ رامسو پولیس نے معاملہ درج کرکے تحیقیات شروع کر دی ہے۔