اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عام آدمی پارٹی سے اتحاد پرکانگریس کا انکار - کانگریس صدر راہل گاندھی

کانگریس صدر نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لیے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے انکار کردیا ہے۔

راہل نے سیٹوں کے لیے اتحاد سے انکار کردیا

By

Published : Apr 1, 2019, 12:36 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ کانگریس صدر راہل گاندھی نے دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں کے لیے عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد سے انکار کر دیا ہے۔

کیجریوال نے میڈیا سے کہا 'حال ہی میں دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ) اور کانگریس کے ساتھ مشترکہ الیکشن لڑنے کے لیے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا'۔

دہلی کانگریس صدر شیلا دیکشت نے کہا تھا کہ (آپ) کے ساتھ اتحاد پر جلد ہی رسمی طور پر آخری فیصلہ کیا جائے گا۔

اطلاع کے مطابق ایسا اشارہ کیا گیا تھا کہ عام آدمی پارٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ دہلی کی ساتوں سیٹوں پر فی الحال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا قبضہ ہے، جبکہ دہلی میں 12 مئی کو پولنگ ہو گی۔

مسٹر کیجریوال کے اس بیان کے بعد ان کے قریب ترین ساتھی رہے کمار وشواس نے ٹوئٹر پر طنز کیا 'ہی رفیوزڈ، وہاٹ اے کال'۔

انہوں نے اپنے شاعرانہ انداز میں مزید کہا 'تم نکلے تھے لینے سورج کی سرخ گواہی میں، پر آج سوئم ٹمٹما رہے جگنو کی نوکر شاہی میں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details