جہاں ایک جانب کانگریس پارٹی کے 6 ریاستوں کے ریاستی صدر استعفیٰ دے چکے ہیں وہیں کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی نے بھی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں ایک ماہ کے اندر نیا صدر منتخاب کرنے کی بات کہی ہے۔
راہل گاندھی کے استعفی کی پیشکش نامنظور - national president
پارلیمانی انتخابات 2019 میں شرمناک شکست کے بعد کانگریس پارٹی میں استعفی کا دور جاری ہے۔
حالانکہ سی وی سی کی میٹنگ مین راہل گاندھی کے استعفیٰ کی پیشکش کونا منظور کرتے ہوئے اسے ختم کر دیا ہے. تاہم وہ ابھی بھی اپنی ضد پر اڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جلد از جلد نئے صدر کے انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے لوک سبھا میں پارٹی کی جانب سے رہنما بننے کے لیے خواہش ظاہر کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسی عہدے کے لیے کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے بھی ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر پارٹی کی جانب سے انہیں موقع ملتا ہے تو وہ ضرور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما بننے کے لیے تیار ہیں جبکہ ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ راہل گاندھی کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔