اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں ملی - congress rally

دارجلنگ ضلع انتظامیہ کی جانب سے راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے سلی گوڑی میں منعقد ہونے والی کانگریس کی ریلی کے رد ہونے کا امکان ہے۔ راہل گاندھی اس ریلی سے خطاب کرنے والے تھے۔

راہل گاندھی

By

Published : Apr 14, 2019, 3:00 AM IST


سلی گوڑی پولس کمشنر بی ایل مینا نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے کانگریس صدر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو داگا پور میں لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ہے۔

دارجلنگ سے کانگریس کے امیدوار شنکر مالا کار نے کہا کہ ممتا بنرجی خو ف زدہ ہیں اس لیے ان کے اشارے پر راہل گاندھی کے ہیلی کاپٹر کو اترنے کی اجازت نہیں دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری وقت میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا ہے۔

دارجلنگ،جلپائی گوڑی اور رائے گنج میں 18اپریل کو پولنگ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details