ضلع کے اوندھی تھانہ علاقے کے کوہکوٹولا جنگل میں سیکیوریٹی اہلکاروں اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں متعدد نکسلیوں کے ہلاک ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
نکسلی کیمپ تباہ، بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد - تصادم
ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج نند گاؤں میں نکسلیوں اور جوانوں کے درمیان دیر تک تصادم جاری رہا، انکاؤنٹر کے بعد سرچ آپریشن بھی کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں پتھیار برآمد کیے گئے۔
نکسلی کیمپ تباہ
پولیس کو جب علاقے میں نکسل کیمپ ہونے کی اطلاع ملی تب ہی پولیس فورس، ڈی آر جی، ایس ٹی ایف، اور آئی ٹی بی پی نے مشترکہ طور پر کوہکوٹولا کے جنگل پہنچ کر نکسلی کیمپ پر حملہ کر اسے تباہ کردیا۔
دونوں کے مابین کافی دیر تک تصادم جاری رہا جس کے بعد نکسلی وہاں سے فرار ہوگئے۔
انکاؤنٹر کے بعد جوانوں نے سرچ آپریشن کے دوران کیمپ سے رائفل، 12 بور کی دو بندوقیں، بھرمار بندوق، ایئر گن، وائرلیس سیٹ، تین ٹینٹ کے ساتھ دیگر ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔