اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'انتخاب جیتنے کے لیے اپوزیشن نے پانی کی طرح پیسہ بہایا' - کوشل کشور

اترپردیش کے پارلیمانی حلقہ موہن لال گنج سے منتخب بی جے پی کے رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'ریاست میں جس طرح سے اپوزیشن پارٹیوں نے 16 سیٹیں جیتی ہیں،اس پر انہوں نے پانی کی طرح پیسہ بہایا۔

کوشل کشور، رکن پارلیمان، بی جے پی

By

Published : May 25, 2019, 9:30 PM IST

موہن لال گنج پارلیمان حلقے سے بی جے پی رہنما کوشل کشور نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ انھیں پہلے سے یقین تھا کہ اس بار ان کی پارٹی پہلے کے مقابلے میں زیادہ سیٹ لائے گی۔

کوشل کشور، رکن پارلیمان، بی جے پی

انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گاؤں دیہاتوں میں بھی بجلی، پانی، گیس، غریبوں کو گھر، سبھی کو بیت الخلا سمیت کسانوں کو دو ہزار روپیہ دیا۔

جس وجہ سے لوگوں کو یہ محسوس ہوا کہ گزشتہ 70 برسوں سے انہیں کچھ نہیں ملا تھا۔ نریندر مودی نے غریب طبقے کے لیے بہت کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام نے بی جے پی کو دل کھول کر ووٹنگ کی۔

کشور نے کہا کہ اتر پردیش میں 80 سیٹوں میں سے انھیں سبھی ملتی لیکن جو 16 سیٹ اپوزیشن نے جیتی ہے۔ ان میں سبھی لوگوں نے پیسہ پانی کی طرح بہائے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رائے بریلی میں بھی ایک ووٹ کے بدلے ایک ہزار روپیہ لوگوں کو تقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان مدمقابل اپوزیشن گٹھ بندھن کے امیدوار نے 17 کروڑ روپے میں ٹکٹ خریدا اور 30 سے 35 کروڑ روپیہ عوام پر خرچ کیا تھا۔

یہاں تک کہ پانچ مئی کو انہوں نے 17 لاکھ روپیہ کی شراب، گوشت، مرغی، مچھلی وغیرہ خرید کر لوگوں میں دیا تاکہ انہیں ووٹنگ کریں۔

کسانوں کے بارے میں بی جے پی کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کشور نے کہا کہ وہ کسانوں کے لیے مفت میں پانی، بجلی نہر کا انتظام کریں گے، تاکہ کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details