اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

'ونچت اگھاڑی بی جے پی کی بی ٹیم ہے'

ریاست مہاراشٹر کے کانگریس کے سینیئر رہنما پرتھوی راج چوہان نے اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ کانگریس مسلمانوں کو ان کی آبادی کے لحاظ سے نمائندگی نہیں دے سکی۔

'ونچت اگھاڑی بی جے پی کی بی ٹیم ہے'

By

Published : Apr 16, 2019, 12:15 AM IST

Updated : Apr 16, 2019, 10:25 AM IST

تاہم ساتھ ہی چوہان نے یہ بھی کہا کہ یہ انتخابات مودی بنام سیکولرازم ہے اور ملک کی اقلیتوں کو اس ملک میں عزت دار شہری کی حیثیت سے رہنے کا حق حاصل ہے۔

'ونچت اگھاڑی بی جے پی کی بی ٹیم ہے'

چوہان نے اورنگ آباد میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کے معاملے میں پارٹی کے موقف کی وضاحت کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انتخابات میں بہت ساری باتوں کاخیال رکھنا پڑتا ہے ۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے مسلمانوں نے کانگریس اور این سی پی سے چار سیٹوں پر مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا ،پرتھوی راج چوہان نے دعوی کیا کہ اکولہ سے کانگریس کا امیدوار تاریخ ساز جیت حاصل کریگا۔

مہاراشٹر کے سابق وزیراعلی پرتھوی راج چوہان نے ونچت بہوجن اگھاڑی کے صدر پرکاش امبیڈکر کو نریندر مودی کا حامی بتایا۔ چوہان نے الزام عائد کیا کہ ونچت اگھاڑی مودی کی جیت کی راہ ہموار کررہی ہے۔

جبکہ انھیں نہ وزیراعظم بننا ہے اور نہ ہی وہ مرکز میں کوئی رول ادا کرنے کے موقف میں ہیں ، پرتھوی راج چوہان نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ونچت آگھاڑی کبھی کانگریس سے اتحاد کے موڈ میں تھی ہی نہیں اس لیے بار بار اس کا موقف بدلتا رہا، پرتھوی راج چوہان اورنگ آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر چوہان نے یہ دعوی بھی کیا کہ مرکز میں کانگریس کا پرچم لہرانے والا ہے۔

Last Updated : Apr 16, 2019, 10:25 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details