اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

عید کے ایام میں پلوامہ پارک میں بچوں کی بھیڑ - Kashmir

جنوبی کشمیر کے حساس ترین ضلع پلوامہ میں گذشتہ برسوں کے حادثات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں بچے عید کے ایام میں بازاروں اور سڑکوں پر کھیلنے کے بجائے یہاں قصبہ کے وسط میں تعمیر کردہ پبلک پارک کو ترجیح دیتے ہیں۔

عید کے ایام میں پلوامہ پارک میں بچوں کا رش

By

Published : Jun 7, 2019, 10:52 PM IST

ایک نجی بینک کی زیر نگرانی اس پارک میں عید کے دوران قصبہ پلوامہ کے علاوہ نواحی بستیوں کے ہزاروں بچے والدین کے ہمراہ یہاں آکر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

عید کے ایام میں پلوامہ پارک میں بچوں کا رش

حالات کیسے بھی ہوں یہاں اس پارک میں ان کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔

اس پارک میں نہ تو بچوں کو کسی حادثے کا نہ ہی حالات کے خراب ہونے کا اثر پڑتا ہے۔ یہاں بچے بہ حفاظت دن گزارتے ہیں۔

پارک منتظمین کے پاس موجود ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران یہاں بارہ ہزار کے قریب بچے داخل ہوئے ہیں۔

پارک انتظامیہ بچوں سے دس دس روپیہ جبکہ بالغ افراد سے بیس روپیہ فی کس وصول کئے جاتے ہیں، جبکہ پارک میں بچوں کی دلجوئی اور تفریح کے ساتھ ساتھ قریباً ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ ماضی میں عید کے دوران قصبہ میں متعدد حادثات رونما ہوئے جبکہ دو بار فائرنگ بھی ہوئی، جس سے حالات کافی خراب ہوئے تھے۔ تاہم گزشتہ دو برسوں کے دوران ایسا کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔

والدین اپنے بچوں کو یہاں لانے کو ہی ترجیع دیتے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details