اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پلوامہ میں احتجاجی مظاہرہ

ریاست جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں تنظیم انصارغزوۃ الہند کے بانی اور مبینہ عسکریت پسند ذاکر موسی کے ہلاکت کے بعد پلوامہ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

پلوامہ میں احتجاجی مظاہرہ

By

Published : May 24, 2019, 3:28 PM IST


بارش کے دوران جیسے ہی موسیٰ کی لاش اس کے آبائی وطن لائی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں مرد وزن یہاں پہنچ گئے اور زبردست احتجاجی مظاہرہ کرنے لگے۔

واضح رہے کہ احتجاجی ریلی گاؤں کے قبرستان تک نکالی گئی۔

ذاکر موسیٰ کے جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی بھیڑ موجود تھی اور جنازہ کے بعد دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جو خبر لکھے جانے تک جاری تھا۔

واضح رہے کہ انصارغزوۃ الہند کے سربراہ ذاکر موسیٰ ڈاڈسرہ گاؤں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ ذاکر موسیٰ کچھ برس قبل حزب المجاہدین کا اہم رکن تھا اور برہان وانی کا قریبی ساتھی بھی تھا، تاہم اختلاف رائے کے سبب اس نے تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں نئی تنظیم انصارغزوۃ الہند تشکیل دی۔

اگرچہ اس تنظیم میں چند ہی عسکریت پسند شامل ہوئے تاہم مختلف رائے رکھنے کے سبب وادی میں موسیٰ اور اس کی تنظیم بے حد سرگرم تھی۔

خیال رہے کہ پوری وادی میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کردیا گیا ہے اور پلوامہ میں تمام تر کاروباری، تعلیمی اور سرکاری دفاتر بند ہیں، اور عام زندگی پوری طرح سے مفلوج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details