مغربی اترپردیش کیرانہ میں بھی ملک میں رونما ہونے والے ہجومی تشدد کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
تبریز ماب لنچنگ کے خلاف ملک بھر میں احتجاجوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کیرانہ میں نیشنل اسٹوڈینٹس آف یونین آف انڈیا کے کارکنان نے سنیچر کی رات کینڈل مارچ نکال کر تبریز انصاری کو خراج عقید پیش کی اور ماب لنچنگ کے خلاف آواز بلند کی۔
مظاہرین نے بھارتی حکومت سے انسداد ماب لنچنگ قانون کا مطالبہ کیا۔
کینڈل کے مارچ کے دوران نیشنل اسٹوڈینٹس آف یونین آف انڈیا کے کارکنان 'بھارت بچاؤ اور قاتلوں کو پھانسی دو' کے نعرے لگا رہے تھے۔
کینڈل مارچ کیرانہ کے نواب گیٹ سے شروع ہو کر بھارت بینکٹ ہال پر جا کر ختم ہوا۔