اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

گجرات: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج

ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں الپ سنکھیک ادھیکار منچ کے بینر تلے ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج کیا گیا اور جھارکھنڈ میں ہجومی تشدد میں ہلاک نوجوان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے ریلی نکالی گئی۔

گجرات: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 27, 2019, 9:55 PM IST

گاندھی آشرم سے نکلنے والی اس ریلی میں جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند، آل انڈیا علماء بورڈ کے ساتھ ہی جن سنگھرش منچ، کانگریس اقلیتی سیل سے منسلک لوگوں نے حصہ لیا اور کلکٹر کو میمورنڈم دے کر انصاف کی مانگ کی۔

ماب لنچنگ کے خلاف ہونے والے اس احتجاج میں لوگوں نے بینر اور پوسٹر لے کر مودی حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے نظر آئےکہ ایسے حملے ہونے کے بعد مودی حکومت کیسے مسلمانوں کا دل جیت سکتی ہے؟

گجرات: ہجومی تشدد کے خلاف احتجاج

کلکٹر کو میمورنڈم دینے کے بعد الپ سنکھیک ادھیکار منچ کے کنوینر شمشاد خان پٹھان نے کہا کہ ہم ماب لنچنگ میں شامل لوگوں کے لیے ایسی سزا چاہتے ہیں جس سے لوگوں کو سبق ملے۔سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن تھی کہ تمام ریاستوں میں ماب لنچنگ کو لے کر قانون بنایا جائے۔

گجرات میں اب تک اس کو لے کر کوئی قانون نہیں بنا ہے اس معاملہ کو لے کر جلد ہی گجرات کے سی ایم سے ملاقات کی جائے گی۔

وہیں اس معاملے کو لے کر جمعیت علماء ہند کے نائب صدر مفتی عبدالقیوم نے کہا کہ ہمیں لگتا ہے کہ مودی مسلمانوں کا نہیں بلکہ ماب لنچنگ کرنے والے لوگوں کا اعتماد جیتنا چاہتے ہیں۔

اس تعلق سے جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری واصف حسین نے کہا کہ ایک مذہبی نعرے کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو پیٹ ڈالنا بہت ہی شرم ناک بات ہے۔ اس کے لیے ہر انسان کو جاگ کر آواز اٹھانی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details