اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج - Protest against

ضلع اننت ناگ کے نالہ آوورہ گجرات پہلگام کے سرکاری پرائمری اسکول کے طلبہ و سرپرستوں نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا ۔

محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج

By

Published : Jun 13, 2019, 8:38 PM IST

احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں قائم سرکاری پرائمری اسکول میں ایک سو ساٹھ بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ ان کو پڑھانے کے لئے صرف تین اساتذہ تعینات ہیں۔

محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج

سرپرستوں کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے ان کے بچے معقول تعلیم سے محروم ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

احتجاجی افراد کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کی یقین دہانی کے بعد بھی ان کا دیرینہ مطالبہ پورا نہیں کیا گیا جس کے سبب وہ سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں ۔

احتجاجی افراد نے ماوورہ کے مقام پر سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا۔جس کے سبب کافی دھیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔

انہوں نے سرکار سے معاملہ کا ازالہ کرنے کی پر زور اپیل کی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details